اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) این اے 47‘ 48سے آزاد اُمیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سکروٹنی خیریت سے ہوگئی‘ کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ واضح سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔ وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس شخص کی گفتگو میں دلیل نہیں‘ جس جماعت کے پاس بیانیہ نہیں وہ لوگوں میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکتی۔ پی ٹی آئی کیلئے فیلڈ میں بہت مشکلات ہیں۔ عوام پر مہنگائی کے جو پہاڑ توڑے گئے میں اُس بوجھ سے باہر ہوں۔