پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صد ر فواد اسحق نے سیکرٹری انڈسٹریز خیبر پختونخوا ذوالفقار علی شاہ اور پاکستان ایکسپو سنٹر کی پرائیویٹ لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور کے ہمراہ ترناب فارم پشاور میں زیر تعمیر پشاور ایکسپو سنٹر کا دورہ کیا۔ پشاور ایکسپو سنٹرکا سٹرکچر مکمل ہوچکا ہے۔سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے پاکستان ایکسپو سنٹر کے دورہ کے موقع پرسیکرٹری انڈسٹریز ذوالفقار علی شاہ اورپاکستان ایکسپو سنٹر کی چیف ایگزیکٹو مریم خاور کو بتایا کہ اُن کے گذشتہ دور صدارت2015ء میں سابق وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر ایکسپو سنٹر کے قیام کی منظوری دی گئی تھی ۔