• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،7سو کلو چپس 800گرام نان فوڈ گریڈ کلراور چکن گوشت ضبط

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء خورد نوش سے وابستہ کاروباروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور اور نوشہرہ میں کاروائیاں کیں اور سینکڑوں مضر صحت اور غیر معیاری چپس، برائلر مرغیوں کے گوشت اور نان فوڈ گریڈ کلر پکڑ کر سرکاری تحویل میں لیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئےکارروائیوں کا تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم چار سدہ روڈ پشاور پر واقع چپس فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور معائنوں کے دوران چپس فیکٹریوں سے نان فوڈ گریڈ کلر اور 700 کلوگرام سے زائد غیر معیاری چپس ضبط کیا اور سرکاری تحویل میں لیا گیاترجمان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ ٹیم نے بھی تحصیل پبی کےجلوزئی، مہاجر بازار، تازیی اور سٹیشن بازار میں بھی کارروائیاں کیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے پاپس/چپس ہول سیلرز ، چکن وکباب شاپس، چپس اور مصالحہ جات کارخانوں کے معائنے کیے انسپکشن کے دوران مصالحہ جات فیکٹری سے 800 گرام نان فوڈ گریڈ کلر، 5کلو مس لیبل پیکنگ میٹریل اور 50 کلو غیر معیاری لہسن ضبط کر لیا گیا اسی طرح تین چکن شاپس سے 40 کلو غیر معیاری چکن گوشت ضبط کر کے موقع پر تلف کیا گیا حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد جبکہ متعدد کاروباروں کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے
پشاور سے مزید