• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگی محلہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہاکہ جنگی محلہ پریس مارکیٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ٗ پریس مارکیٹ میں تمام تعمیراتی کام الیکشن کے فوری بعد کئے جائینگے ٗ ا ب چونکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی عائد ہے تو الیکشن کے فوری بعد یہ مسئلہ حل کیاجائیگا ٗ انہوں نے نالیوں کے اوپر ڈھکن اور پیج ورک کا کام فوری کرنے کے احکامات صادرکئے ٗ پریس مارکیٹ کیلئے 100 لائٹس فوری د ینے کے احکامات جاری کئے جبکہ جنگی محلے سے سینما روڈ کی طرف راستہ کھولنے کے بھی احکامات صادر کردیئے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے گزشتہ روز جنگی محلہ کا دورہ کیا اس موقع پر بازار کے صدر نے میئر پشاور کو جنگی محلہ کے مسائل سے آگاہ کیا میئرپشاور حاجی زبیر علی نے جنگی محلہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ انشاء اللہ تمام مسائل حل کئے جائینگے ٗاس موقع پر محلہ جنگی میں ملبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری ہٹانے کے احکامات بھی صادر کئے۔
پشاور سے مزید