• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(پ ر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ میں 1 پان پراگ فیکٹری سربمہر جبکہ 17 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔ اسی طرح زائد المعیاد خوردنی مصنوعات رکھنے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سبی میں 5 پنجگور میں 6 اور ضلع لورالائی میں 3 کھانے پینے کے مراکز مالکان کو جرمانہ کیا گیا ۔ کارروائیوں کے دوران زائد المعیاد خوردنی اشیاء اور پابندی عائد مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط و تلف کردی گئی ۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے ، عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف اتھارٹی کی کارروائیاں تیز ہوں گی۔
کوئٹہ سے مزید