• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیر سماجی بہبود کا پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی ہدایت پر نگران صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود، جیل خانہ جات اور ریلیف جسٹس ( ر) ارشاد قیصر نے پشاور شہر کی صفائی کی صورتحال جاننے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ نگران وزیر نے کہا کہ پشاور شہر میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہوا ہے جس کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں، گندگی کے ڈھیروں سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کیساتھ ساتھ یہ بیماریوں کو بھی جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی مناسب مہم چلائی جائے، تاکہ شہر کو صاف رکھا جاسکے۔ پشاور شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر ہونی چائیے، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کی وجہ سے صحت کے بے شمار مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ کوڑے کرکٹ کے ہوتے ہوئے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہن پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم خود بھی ایک ذمہ دار شہری کی طرح صفائی کا خیال رکھیں۔ صفائی کے انتظامات کرنے والے متعقلہ محکموں کو پشاور شہر کی صفائی پر دھیان دینا ہوگا ورنہ پشاور کی خوبصورتی ماند پڑ جائے گی ۔
پشاور سے مزید