• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ کرکٹ، ایچ ای سی کی عمدہ بیٹنگ، اویس ظفر نے سنچری بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں دوسرے دن جمعے کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اویس ظفر نےکے آر ایل کے خلاف سنچری بنادی ۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کے آر ایل کی پہلی اننگز کے اسکور 411 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 379 رنز بنائے۔ اویس ظفر نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔ سعد خان 67، غازی غوری 56 اور عدیل میو 51 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔ ارشداللہ نے 77 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر کے آر ایل نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 81 رنز بنا 113 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل نے اسٹیٹ بینک کے پہلی اننگز کے اسکور 170 کے جواب میں 8 وکٹوں پر 305 رنز بنائے۔ مبصر خان نے 84 ، اسد شفیق نے 77 اور بلاول بھٹی نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد الیاس نے 77 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 59 رنز بنائے تھے ۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی کی ٹیم غنی گلاس کے پہلی اننگز کے اسکور 319 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں 128 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ تیمور خان نے 50 رنز بنائے۔ محمد رمیز اور شعیب اختر نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم نے فالوآن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹ پر 183 رنز بنائے تھے۔ تیمور خان 79 اور محمد سلیمان 65 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اسپورٹس سے مزید