• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید کی باضابطہ حوالگی کا مطالبہ، بھارت سے دو طرفہ معاہدہ نہیں، پاکستان

اسلام آباد (فاروق اقدس‘ نامہ نگار خصوصی) دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست باضابطہ طور پر موصول ہوگئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے۔

 میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی دوطرفہ معاہدہ موجود نہیں ہے۔ 

دریں اثناء بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے پاکستان سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ حافظ سعید کو 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں ٹرائل کے لئے بھارت کے حوالے کیا جائے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان ارندم باغچی نے ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے متعلقہ معاون دستاویزات کے ساتھ حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست حکومت پاکستان کو بھیج دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید