• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے اور بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی، چین کی شدید الفاظ میں مذمت

بیجنگ (این این آئی)چین نے بھارت کی جانب سے خطے بالخصوص بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار اور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،بیجنگ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی پر شدید جوابی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ما ننگ نے بتایا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور چین دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے دہشتگردی پر دوہرے معیار نے اسے عالمی سطح پر بدنام کر دیا۔27 دسمبر کو چینی وزیر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردانہ سرگرمیوں پر اظہار کیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ کسی بھی ملک کا دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ان کا استعمال انہیں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے مفادات کی قیمت پر اٹھانا پڑتا ہے، ۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین تمام ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
اہم خبریں سے مزید