کابل ( آن لائن ) بھارت،افغانستان کی پاکستان کیخلاف آبی جارحیت ، پاکستان کے مشرقی اور مغربی ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان، پاکستان کو کمزور کرنے کی غرض سے آبی جارحیت ہتھیارکے استعمال پر ایک ہو گئے ، افغانستان میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے بھارت اور افغانستان کے درمیان ماضی کے معاہدوں پر دوبارہ سے عملدرآمد پر اتفاق رائے۔ماضی میں پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کو استعمال کرکے ہمارے دریا ؤں کو خشک اور ہماری زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکا ہے، بھارت کے بعد اب افغانستان بھی آبی ہتھیار کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، افغانستان میں طالبان کی حکومت جو کہ بین الاقوامی سطح پر غیر تسلیم شدہ ہے، دریائے کنڑ پرہائیڈل پاورکے منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔