کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ پی بی 39کوئٹہ IIکی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس راحت خان بازئی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں پی بی 39پر پارٹی کے نامزد امیدوار گل خلجی ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان فیع اللہ اچکزئی ، نور بیدار ، موسیٰ اچکزئی اور فتح اللہ کاکڑ نے شرکت کی اجلاس میں8فروری کے انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر عملدرآمد کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے ، گھرگھر انتخابی مہم چلانے، پارٹی کے تحصیل ، علاقائی ، ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں کے انعقاد کرنے کا شیڈول پیش کیا گیا امیدوار گل خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو اعتماد اُن پر کیا وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے پی بی 39کے عوام اس وقت بدترین مشکلات سے دوچار ہیں بالخصوص گزشتہ سال کے سیلاب کی تباہ کاریوں نے ہنہ اوڑک جیسے علاقے کا مکمل انفراسٹریکچر تبدیل کردیا ہےموقع ملا تو ہنہ اوڑک کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ اسی طرح نواں کلی ،سرہ غوڑگئی، ترین شار ، زرغون آباد، کلی عمر خان، کوتوال ، کلی الماس ،خلجی آباد، ٹیچر کالونی ، ناصران کلی، چشمہ اور حلقے کے تمام علاقے یہاں کے عوام کے مسائل کو بلا امتیاز حل کرنے کی کوشش کرینگے۔