پشاور(این این آئی) صو بائی دارلحکومت پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی شہریوں نے اس سلسلے میںنگران حکومت اور واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے بجلی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے متعدد علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار پر متاثر ہونے لگے شہریوں کے مطابق بقائدگی سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود لوڈشیڈنگ متعلقہ حکام کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ایک طرف گیس نہ ہوتی تو دوسری جانب بجلی لوڈشیڈنگ نے زندگیاں اجیرن بنا کے رکھ دی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے فوری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔