• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑی کامیابی نہ لاسکا، مایوس کن کارکردگی

کراچی(عبدالماجدبھٹی)2023کا سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بڑی کامیابی نہ لاسکا ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں مایوس کن کاکرکردگی کے بعد بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئینٹی کی کپتانی سونپی گئی سال میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سری لنکا میں دونوں ٹیسٹ جیتے لیکن سال کے اختتام پر آسٹریلیا میں دونوں ٹیسٹ میں شکست ہوئی ۔2024میں پاکستان کو ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں قسمت آزمانا ہے اور پی سی بی کے مستقل چیئر مین کے لئے الیکشن کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں چیئر مین کی تبدیلی کے ساتھ پاکستانی کرکٹ تنازعات میں گھری رہی نجم سیٹھی نے اچانک چیئرمین کی ذمے داریاں چھوڑ دیں اور چوہدری ذکاء اشرف کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنادیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے ناقص کارکردگی کے بعد ڈائریکٹر مکی آرتھر ،ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ پیوٹک کوٹیم کی ذمے داریوں سے فارغ کردیا ہے اور انہیں قومی اکیڈمی میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن غیر ملکی کوچز اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔ پی سی بی انتظامیہ نےمکی آرتھر سمیت ٹیم انتظامیہ کے14کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو فارٖ غ کردیا گیا۔سابق کپتان محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ پاکستان ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ انضمام الحق کے متنازع استعفی کے بعد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا۔2023میں پاکستانی ٹیم نے کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ ڈرا کئے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اسی کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی۔اس ناکامی کے بعد پورے سال پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف سیریز جیتی۔چند ماہ بعد جب نیوزی لینڈ کی ٹیم چند بڑے کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان آئی تو پاکستان نے ون ڈے سیریز چار ایک سے جیت لی۔سری لنکا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ہوئی پاکستان نے کلین سوئپ کرتے ہوئے تینوں میچ جیت لئے۔ایشیا کپ ہائی بڑڈ ماڈل کے تحت ہوا بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا لیکن پاکستان کے خلاف بھارت کے میچ سری لنکا میں ہوئے۔ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں دو ایک سے شکست ہوئی۔بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔پاکستان میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئینٹی سیریز دو دو سے برابر ہوئی۔چین کے ایشین گیمز میں بھی ناکامی پاکستانی ٹیم کا مقدر بنی۔البتہ پاکستان نے سری لنکا میں ایمرجنگ ایشیا کپ میں کا میابی حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید