اوکاڑہ(وارث حیدری)اینٹی عمران سیاسی قوتوں کو کم از کم نکات کی یکساں انتخابی حکمت عملی طے کر نے کیلئے ”بلے“ کے مستقبل کا انتظار،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکمران اتحاد میں یکساں حکمت عملی کیلئے جن2تجاویزپر مشاورت جاری ہے ان میں ایک یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس بلے کا انتخابی نشان ہوتا ہے تو مقابلے میں اینٹی عمران امیدواروں کی تعداد کم سے کم ہو، بلے کا نشان نہ ہونے کی صورت میں ایسے آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہو جو پی ٹی آئی ووٹ بینک تقسیم کر سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سےبات چیت کے اشارے سامنے آنے پر سابق حکمران اتحاد کی قیادت نے اے این پی اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا ۔
دونوں نے واضح کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی سطح پر بھی انتخابی یا سیاسی بات چیت خارج از امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے حتمی فیصلوں کے بعد ن لیگ کے قائد نواز شریف، شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ملک بھر میں عوا می جلسوں سے خطاب کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔