اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ایک انٹرویومیںممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے پیچیدہ رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت نہ صرف بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا بلکہ سکھ یاتریوں کو ویزے بھی جاری کیے۔