• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ آج

اسلام آباد( فاروق اقدس /نامہ نگار خصوصی ) نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ آج( پیر) ہوگا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت جوہری فہرستوں کا تبادلہ 1988 کے معاہدے کے تحت کرتے ہیں آج پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا 33واں تبادلہ ہوگا ،پاکستان اور بھارت کے مابین یکم جنوری 1992 کو پہلی مرتبہ جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا تھا، فہرستوں کے تبادلہ کی وجہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملے کی ممانعت پر اتفاق ہے سفارتی ذرائع دونوں ممالک اپنی جوہری تنصیات کی فہرستوں کا تبادلہ ہائی کمشنز کے ذریعے کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید