• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تبدیلی کے دعویداروں نے تباہ کیا، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تبدیلی کے دعویداروں نے تباہ کیاہے۔یہ پارٹیاں شخصی اور خاندانی بادشاہی چاہتی ہیں۔ 8فروری ملک میں خاندانی بادشاہت کے خواہشمند سیاسی برہمنوں کے سوگ،کشمیر کی آزادی،ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا دن ہو گا۔ حکمران اشرافیہ کا احتساب کوئی عدالت کر سکی نہ نیب، اب عوام ان کا احتساب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیر تیمر گرہ میں جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 7 مولانا محمد اسماعیل کے انتخابی دفتر کے افتتاح، اپنے حلقہ انتخاب این اے 6میں ووٹرز سے گفتگو اور تاجروں،شہریوں اور مسیح برادری کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید