لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور پولیس نے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا۔خرم کھوسہ کےخلاف مزنگ تھانہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا جس میں پولیس افسران اور ملازمین کو دھمکیاں دینے کار سرکار میں مداخلت،اور دہشت گردی وغیرہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ خرم کھوسہ اور اس کے دس بارہ ساتھیوں کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔