• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی سوات، سال 2023 میں 40 لاکھ 49 ہزار سیاح آئے، سو فیصد اضافہ ریکارڈ

سوات (نمائندہ جنگ) پاکستان کی خوبصورت وادی سوات میں سال 2023کے دوران 40لاکھ 49ہزار سیاحوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ 4ہزارسے زائد غیر ملکی سیاح بھی سوات پہنچے۔ اگست 2022میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود سوات کی سیاحت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ سال 2022کی نسبت 2023میں سیاحت 100فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی۔چار ہزار سے زائد غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں، نئے سیاحتی مقامات متعارف کروائینگے ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال2023میں سوات کے حسین مقامات مالم جبہ، گبین جبہ، کالام، بحرین، مہوڈنڈ، مدین، مرغزارمیں 40لاکھ 49ہزار سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ چین، آسٹریلیا، افغانستان، جرمنی اورامریکہ سمیت 107ممالک سے 4ہزار سے زائد غیر ملکی سیاح سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر گھومنے پھرنے کے لئے پہنچے۔انہوں نے کہاکہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اوراس مقصد کے لئے سوات میں مزید نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید