اسلام آباد (جنگ نیوز) حلقہ این اے 47اور 48سے امیدوار قومی اسمبلی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آج باشعور لوگوں کا دور ہے اور وہ پرانے لوگوں کو نہیں آزمائینگے۔ چوتھی بار وزیراعظم بننے کے دعویدار کے بھائی کی 16ماہ تک حکومت رہی جس میں مہنگائی کے پہاڑ کھڑے کر دیئے گئے‘ اگر اُنکے پاس کوئی حل تھا تو بھائی کو کیوں نہیں بتایا؟ سنجالیاں میں کارنر میٹنگ کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر ارشد کھوکھر‘ قیصر کھوکھر‘ حاجی محبوب‘ حاجی حکمداد‘ حاجی ظہور‘ حاجی ظفر نے حمایت کا اعلان کیا۔