• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے کھلاڑی خراب پچ پر بھی کھیلنا جانتے ہیں،رانا جمیل منج

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری ،امیدوار این اے 125رانا جمیل منج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی کو کبھی لیول پلئنگ فیلڈ نہیں ملی لیکن ہم نے ہر طرح کے حالات میں انتخابات میں حصہ لیا کیونکہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ایسے کھلاڑی ہیں جو خراب پچ پر بھی کھیلنا جانتے ہیں۔ 8 فروری کو عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے جس کے بعد ہم عوامی راج قائم کرکے تنخواہوں میں دوگنا اضافہ، غریب کو 300یونٹ تک مفت بجلی، 30لاکھ گھروں کی تعمیر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ، کسان، مزدور اور یوتھ کارڈ کا اجرا کے علاوہ ملکی سطح پر بھوک مٹا ؤپروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید