• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ابراہم نے ممبئی میں بیش قیمت بنگلہ خرید لیا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم نے ممبئی کے کھار علاقے میں بیش قیمت بنگلہ خرید لیا۔

51 سالہ جان ابراہم 21 سال سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں، انہوں نے ممبئی میں انتہائی شاندار بنگلہ خریدا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار 7 ہزار 722 مربع فٹ زمین حاصل کی ہے، جس کے 4 ہزار 164 مربع فٹ پر بنگلہ تعمیر ہے، جس کی قیمت 70 کروڑ 83 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

فلم جسم سے 2003ء میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے جان ابراہم اب تک کئی بڑی فلموں میں شاندر پرفارمنس دے چکے ہیں، اُن کی آخری فلم شاہ رخ خان کے ساتھ پٹھان تھی، جو 2023ء کے آغاز میں ریلیز ہوئی۔

اداکار کے بنگلہ خریدنے کی ڈیل 27 دسمبر 2023ء کو فائنل ہوئی، جس کےلیے انہوں نے 4 کروڑ 24 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی ہے۔

ممبئی کا کھار علاقہ شاپنگ کےلیے معروف ہے،یہاں کئی بڑے تعلیمی ادارے بھی ہیں۔