نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کراتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے بولر کی موت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں میں 22 سالہ اندل سنگھ یادھو اندل سنگھ میچ کے دوران بولنگ کرا رہا تھا کہ اچانک اسے بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ تاہم اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔