دادو ( نامہ نگار جاوید ناریجو) ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 2 جوان زخمی ہوگئے و ابتدائی طبی امداد کےبعد دونوں اہلکاروں کو حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے تاہم پولیس حملہ آوروں کے تعاقب میں روانہ کی گئی ہے جبکہ دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک شریف اور ڈرائیور عثمان کے نام سے ہوئی ہے دوسری جانب فائرنگ کے واقعے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔