• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 9 مئی، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) نو مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جبکہ 51 ملزمان کی فہرست میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، جنرل (ر) اکرم ساہی، شوکت بھٹی، میاں طارق، رانا ساجد شوکت، لالہ اسد اللہ پاپا جبکہ پی ٹی آئی امیدواران احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔اے ٹی سی عدالت نے زیر دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا، مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید