اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی ایٹمی تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا یکم جنوری کو تبادلہ کر لیا ہے۔ دونوں ممالک ان فہرستوں کا تبادلہ 1992ء سے کرتے چلے آ رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 31دسمبر 1988ء کو اس حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات اور فیسیلٹیز پر حملہ نہیں کریںگے اور دونوں ملک ہر کیلنڈر سال کی یکم جنوری کو اپنے اپنے ایٹمی مراکز اور فیسیلیٹیز کی فہرستیں ایک دوسرے کو تحریری طور پر بتائیں گے۔