• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی پراجیکٹ ، اعلیٰ عسکری حکام اور راولپنڈی کی سول انتظامیہ کی میٹنگ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے اعلیٰ عسکری حکام اور راولپنڈی کی سول انتظامیہ کی میٹنگ ہوئی جس میں منصوبہ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے اعلیٰ عسکری حکام کو آگاہ کیا گیا ۔ ضلعی ذرائع کے مطابق منصوبہ کی کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگ کی تعمیراتی لاگت ایک ارب روپے بتائی گئی۔ پہلے مرحلے میں کیمروں کی تنصیب اور سافٹ ویئر وغیرہ کی لاگت ساڑھے تین ارب روپے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2016-17میں سیف سٹی پراجیکٹ بلڈنگ پر لاگت کا تخمینہ277اعشاریہ 613ملین روپے تھا۔سات برسوں میں بلڈنگ پر 217اعشاریہ 830ملین روپے خرچ کئے جاچکے تھے۔اس وقت بھی بتایا گیا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی بلڈنگ مکمل کرنے کیلئے تقریبا53ملین روپے مزید درکار ہوں گے۔
اسلام آباد سے مزید