پشاور(لیڈی رپورٹر)آل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ایم سی نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ نے کی جبکہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کے ایم یو انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ کے ایم یو انتظامیہ اور ڈاکٹر بریخنہ جمیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر نگران وزیراعظم پاکستان اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ 1954 میں یہ تاریخی ادارہ بنا جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو بہترین ڈاکٹرز دئے اور تعلیمی معیار کو بہترین بنایا ہے لیکن کے ایم سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور بعدازاں کیبنٹ سے منظوری، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے انتظامیہ سے برداشت نہیں ہوا اور اپنا اصل چہرہ دکھاتے ہوئے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر اس فیصلے پر اعتراضات کئے اور رکاوٹیں ڈالنے لگے،کے ایم یو ہمارے ساتھ تعلیمی میدا ن میں مقابلہ کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے ایم سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ بر قرار رکھا جائے، کے ایم یو انتظامیہ اپنے اپنی مبینہ غنڈہ گردی سے باز آجائے اور ڈاکٹر بریخنہ جمیل کو معطل کیا جائے بصورت دیگر کے ایم یو کے سامنے دھرنا دینگے جسکی تمام تر ذمہ داری کے ایم یو انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹر پر عائد ہوگی