• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: نوبت لسٹوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ ،ہڑتال کی دھمکی

تربت(نامہ نگار )زامران بارڈر نوبت لسٹوں کی بندش کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے یونین کونسل دربلی زامران کے چیئرمین رحمت اللہ اور سردار ولی زامرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زامران کی نوبت لسٹ بند کردی گئی ہے جس سے غریب گاڑی مالکان اور عوام پریشان ہیں۔ زامران میں روزگار کے ذرائع اور مواقع نہیں ہیں ،بارڈر سے منسلک علاقہ ہونے کی وجہ سے زامران کے لوگوں کا حق بنتا ہے کہ انہیں بارڈر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے مگر لوگوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ کئی نوبت لسٹوں میں زامران کے سینکڑوں نام نکال دئیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی کیچ فوری طور پر زامران کی نوبت لسٹ بحال کریں اور عوام کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر عوام سی پیک روڈ اور بارڈر کو بند کریں گے جس کی ذمہ داری ڈی سی کیچ اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید