• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمید فاؤنڈیشن کی پشاور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

پشاو ر ( جنگ نیوز) فاطمید فاؤنڈیشن پشاور سنٹر کے ایڈ منسٹریٹر بدر حسین نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد عزیز ملک اور ان کی کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ وہ صحافی برادری کی بہتری کیلئے بالخصوص اور معاشرے کی بہتری کیلئے بالمعوم اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کے کردار کو مزید مضبوط کریں گے۔ بدر حسین نے نو منتخب صدر اور انکی کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد عزیز ملک کا مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوناصحافی برادری کا ان پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے اور امید ہے کہ نو منتخب صدر اور کابینہ اراکین اس دفعہ بھی صحافیوں اور معاشرے کے مختلف طبقات کے اعتماد پر پورا اتر یں گے۔
پشاور سے مزید