صوابی(نمائندہ جنگ)تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں گزشتہ سال مجموعی طور پر 5لاکھ 42ہزار6سو37مریضوں کا علاج کیا گیا جس میں 3لاکھ 31ہزار312مریضوں نے اوپی ڈی سے رجوع کیا جبکہ 2لاکھ 11ہزار325 مریضوں کو ایمرجنسی میں علاج کی سہولت دی گئی۔ اسی طرح 6لاکھ 60ہزار505مختلف اقسام کے ٹیسٹ کئے گئے،12ہزار142ڈائلاسزجبکہ 6ہزار 908مختلف اقسام کی سرجریز کی گئی ہیں۔جاری رپورٹ کے مطابق 68ہزار 320ایکسرے،22 ہزار188 الٹراساونڈ،37ہزار 499ای سی جی، 11ہزار 417سی ٹی اسکین اور1029اینڈوسکوپی کئے گئے ہیں۔سال 2023میں ہسپتال میں 12ہزار509بچوں کی پیدائش ہوئی۔