• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور یونیورسٹی میں باوقار کام تک رسائی منصوبے کا نفاذ

ہری پور (نمائندہ جنگ )پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید (پرنسپل انویسٹی گیٹر)اور پروفیسر ڈاکٹر محمد یاسر (سب ایوارڈ یافتہ) کی نگرانی میںہری پور یونیورسٹی میں خواتین گھریلو کارکنوں، ٹرانس جینڈر افراد، اور معذور افراد کیلئے پیشہ ورانہ تربیت اور باوقار کام تک رسائی کے عنوان کے منصوبے کا مقصد پسماندہ کمیونٹیز کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے LCF-55 ٹیم نے ان گروپوں کو معقول کام تک رسائی میں درپیش چیلنجز کا بغور مطالعہ کیا اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ اضلاع میں وسیع تربیتی اور نفسیاتی مشاورت کے سیشنز کو ڈیزائن اور لاگو کیا ۔اس پہل میں خواتین گھریلو کارکنوں کیلئے حساسیت کی ورکشاپس اور تربیتی سیشن شامل تھے تاکہ ان کے حقوق اور اچھے کام کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس کیساتھ ہی ٹرانس جینڈر افراد اور معذور افراد کو ملازمت میں اضافہ کرنے کیلئے تکنیکی مہارت کی تربیت دی گئی۔
پشاور سے مزید