کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی انڈر 19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون چھ وائٹس نے زون پانچ بلو ز کو 131 رنز سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم نے247 رنز بنائے۔ حزیفہ احسن 96 ، حمزہ قریشی 39 اور عبد اللہ عالم نے 30 رنز بنائے۔ نعمان علی نے 6 وکٹ لیے ۔ زون پانچ 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سعد سخاوت نے 3 اور عبد اللہ عالم نے 2 شکار کیے۔