• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 : پاکستان، بھارت، روس، امریکا، انڈونیشیا سمیت تین درجن ممالک میں انتخابات ہوں گے

کراچی (نیوزڈیسک)2024 کا سال دنیا بھر میں اہم انتخابات کا سال ہے۔ پاکستان بھارت، روس، امریکا، انڈونیشیا سمیت تقریباً تین درجن ممالک میں شہری انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ان میں سب سے بڑا انتخاب روسی صدر کا انتخاب ہے اور مارچ میں ہونے والے اس انتخاب کے پہلے مرحلے کے دوران وہ بڑی فتح حاصل کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یوکرائن میں جنگ جاری رہے گی۔ 

یوکرائن میں ممکن ہیں انتخابات نہ ہوپائیں کیونکہ صدر ولادی میر زیلکنسکی کہہ چکے ہیں کہ انتخابات اگر ناممکن نہیں تو بھی مشکل ضرور ہیں۔ 

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک بھی 2025 میں عام انتخابات کا انتظار کرنے کے بجائے 2024 میں کسی وقت انتخاب کی کال دینا چاہیں گے۔

 بنگلہ دیش میں انتخابات 7 جنوری کوہوں گے۔یہاں عوامی لیگ کی حکومت کی جانب سے بنگلہ نیشنل پارٹی ( بی این پی ) کو جبر کا سامنا ہے اور اس کے تمام بڑے بڑے عہدیدار جیلوں میں ہیں۔ بی این پی اپنے حامیوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ جنوری میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

تائیوان میں صدارتی انتخاب 13 جنوری کو ہوگا اور اس میں تین سابق میئر کے مابین مقابلہ ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید