• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر میٹرو کیب کی سہولت ختم، مسافروں کو پریشانی کا سامنا

کراچی ( سہیل افضل) جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر واقع رجسٹرڈ ٹیکسی سروس ،میٹرو کیب کا ایئر پورٹ کی حدود میں واقع کا ونٹر کرائے کے تنازعےپر سول ایوی ایشن نےسیل( سر بمہر ) کردیا ہے ،میٹرو کیب کی بندش سے مسافروں خاص طور پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی سے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر کاونٹر سیل کیا گیا ہے،کمپنی کے مالک سلیم گوڈیل نے کاونٹر سیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن مسلسل کرایہ بڑھائے جا رہی ہے ہم نے جب یہ سروس شروع کی اس وقت کاونٹر کا کرایہ ماہانہ 15ہزار تھا ،اب 31 لاکھ ماہانہ دے رہے تھے لیکن سی اے اے نے35لاکھ کرنے کا کہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ اس کا بوجھ کسٹمرز پر پڑتا ہے ،کرائے کے ساتھ دیگر اخراجات الگ ہیں کسٹمرز اب زیادہ کرایہ دینے پر تیار نہیں ، سول ایوی ایشن مسافروں کو اچھی سہولت دینا نہیں چاہتی،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک کیب سروس کی سہولت اسی قسم کے تنازعے کی وجہ سے ختم ہو چکی ہے اس وقت کراچی ایئر پورٹ پر صرف ایک رجسٹرڈ رینٹ کار کی سہولت موجود ہے جو کہ بیک وقت زیادہ فلائٹس کی آمد کے وقت ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام ہے۔
اہم خبریں سے مزید