• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 15 فیصد اسرائیلی نیتن یاہو کو وزیراعظم برقرار رکھنا چاہتے ہیں

کراچی (نیوزڈیسک) اسرائیل میں کی گئی ایک رائے شماری کے مطابق صرف15فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ختم ہونے کے بعد اپنے عہدے پر برقرار رہیں، حالانکہ بہت سے لوگ اب بھی فلسطینی انکلیو میں حماس کو کچلنے کی ان کی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہیں۔ رائے شماری منگل کو شائع ہوئی۔نیتن یاہو نے7اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد جس میں 1,200افراد ہلاک اور 240کو غزہ میں اغوا کر لیا گیا تھا، اسرائیلی فورسز نے تقریباً تین ماہ کی جوابی کارروائی میں غزہ کا بڑا حصہ برباد کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید