• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار کا لفظ لکھنے پر چیف جسٹس برہم

اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار کا لفظ لکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اب غلامی سے نکل آئیں، سردار، نواب اور پیر جیسے الفاظ لکھنا بند ، رتبہ بڑا کرنے کی کوشش نہ کیا کریں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ بارے درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سینئر وکیل لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار کا لفظ لکھنے پر برہم ہوگئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سردار، نواب اور پیر جیسے الفاظ اب لکھنا بند کر دیں، 1976 کے بعد سے سرداری نظام ختم ہو چکا ہے، یا تو پاکستان کا آئین چلائیں یا پھر سرداری نظام، آئین پاکستان کے ساتھ اب مذاق کرنا بند کر دیں۔

اہم خبریں سے مزید