راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)آٹھ فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے ضلع راولپنڈی کی پولنگ سکیم کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔تمام آر اوز آج اپنی رپورٹس دیں گے۔ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق تاحال حساس پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ محکمہ پولیس نے فراہم نہیں کی، اس پر ورکنگ جاری ہے۔ محکمہ پولیس کی رپورٹ کے تناظر میں فیصلہ کیا جائے گا کہ حساس پولنگ اسٹیشن کتنے ہیں۔