پشاور(وقائع نگار) پشاور کے نواحی علاقہ شیخ محمدی سلمان خیل ٗشہاب خیل ٗماشو خیل ٗشیخان ٗ گڑھی مل خیل اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے دو ماہ سے بجلی بندش کے خلاف آج شیخ محمدی گرڈ سٹیشن کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا اس بات کا فیصلہ متعلقہ علاقوں کے مشران اور چیئرمینوں کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں بڑی تعداد میں علاقہ عوام نے شرکت کی شرکاء کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے شیخ محمد ی فیڈر بند ہے جسکی وجہ سے یونین کونسل پشتہ خرہ کے علاقوں شیخ محمدی ٗسلمان خیل ٗشہاب خیل ٗماشو خیل ٗشیخان ٗ گڑھی مل خیل اورملحقہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گھروں اور مساجد میں پانی نا پید ہو چکا ہے۔