• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپ ٹاؤن، تاریخ کا مختصر ٹیسٹ 642 گیندوں میں ختم، بھارت کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین میں صرف 642 گیندوں میں ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں نے کل 464 رنز بنائے جو جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچ کا سب سے کم مجموعی اسکور ہے۔ بھارت نے جمعرات کو جنوبی افریقا کو دوسرے دن سات وکٹ سے شکست دے دی۔ ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 55 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی ۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے 153 بناسکی اسے 98 رنز کی برتری ملی۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ ایڈن مرکرم کی سنچری کے باوجود 176 رنز پرفارغ ہوگئی ۔ جسپریت بمراہ نے چھ شکار کیے۔ بھارت کو فتح کیلئے 79 رنز کا ہدف تین وکٹ پر ہدف حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

اسپورٹس سے مزید