کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کلی سملی کا رہائشی نوجوان محمد افضل ولد باز محمد گزشتہ روز گھر سے موٹر سائیکل پر ہوٹل جا رہا تھا وہ جیسے ہی کچلاک بائی پاس پر پہنچا تو تیز رفتار گاڑی اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو بعدازا ں ٹراما سینٹرمیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔