پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین روز کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر انتظامی افسران نے جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ، نشترآباد،حیات آباد، متنی، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ، بورڈ بازار، تہکال، اندرون شہر بازاروں،ورسک روڈ، گلبہار، اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔