کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے دھکیل کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جو دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔رینکنگ میں جنوبی افریقا چوتھے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر بدستور برقرار ہے۔ بولرز کی رینکنگ میں عامر جمال لمبی چھلانگ لگا کر 57ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ شاہین آفریدی 12ویں،حسن علی26اور ابرار احمد43ویں پوزیشن پر ہیں، بیٹنگ میں ولیم سن نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہیں، بابر اعظم چھٹے اور سعود شکیل 13ویں پوزیشن پر ہیں۔