کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں کی مزمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے ، ایران ، اسلام اور نظام اسلام کے دشمن ہیں دہشت گردی کے اندوہناک واقعات امریکی اور اسرائیلی سازش کا نتیجہ ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف محاذ قائم اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں،جس طرح ظالم اسرائیل کی عالم کفر حمایت کر رہا ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہے، انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اسلام کے تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے ایک عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں۔