• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بیلف کا چھاپہ دو مغوی بھائی بازیاب، ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم

پشاور (نیوز رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج پشاور سید عارف شاہ کے احکامات پر عدالتی بیلف نے تھانہ ناصر باغ پولیس کی جانب سے 5 روز سے محبوس بنائے گئے 2 مغوی بھائیوں کو بازیاب کرالیا جبکہ عدالت نے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او سمیت متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ناصر باغ کے رہائشی نے ایڈیشنل سیشن حج پشاور سید عارف شاہ کی عدالت میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے بھائیوں حکمت یار اور محمد آغا کو ناصر باغ پولیس نے پانچ روز قبل حراست میں لیا تھا جنہیں حبس بے جا میں رکھا گیا جنہیں تا حال چھوڑا جا رہا ہے نہ ہی کسی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے لہذا محبوس شہریوں کی بازیابی کے احکامات جاری کئے جائیں جس پر عدالتی حکم پر بیلف کے ارکان عظمت اور قربان علی نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک زیر تعمیر مکان پر چھاپہ مارا جہاں مغویوں کو ایک ہی ہتھکڑی میں رکھا گیا تھا مغویوں کی بازیابی پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن حج پشاور سید عارف شاہ نے ایس ایچ او پولیس سٹیشن ر باغ شیر رحمان اور اے ایس آئی اعجاز خان وغیرہ کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
پشاور سے مزید