• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، سابق PTI ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں نہ ڈالنے کا حکم

پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں نہ ڈالنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارشات کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کی جس میں عدالت نے صوبائی حکومت کو درخواست گزاروں کیخلاف کارروائی سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید