• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں11555مقدمات کے فیصلے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے2023میں گیارہ ہزار پانچ سو55مقدمات کے فیصلے کئے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق یکم جنوری تا 31دسمبر 2023کے دوران لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے10ہزار7سو19شہریوں نے انصاف کیلئے رجوع کیا۔ راولپنڈی بنچ میں تعینات ججز نے دائر ہونے والے مقدمات سے زیادہ کیسز کے فیصلے کئے۔ان مقدمات میں دیوانی اور فوجداری سمیت تمام نوعیت کے مقدمات شامل ہیں۔