راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی اور ضلع مری کی پولنگ سکیم کو حتمی شکل دے دی گئی۔ 2ہزار7سو75پولنگ اسٹیشن بنانے کی تجاویز ہیں جن پر ووٹروں سے تجاویز و اعتراضات طلب کرلئے گئے ۔ذرائع کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد پانچ سو سے زیادہ بتائی جارہی ہے جن کو تین کیٹگری اے، بی اور سی میں تقسیم کرکے کیمرے و دیگر انتظامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گیارہ جنوری تک متعلقہ حلقوں کے ووٹرز اعتراضات یا تجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔