کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے بعدآسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ٹیسٹ میچ کے بعد ایوارڈ تقریب میں شان مسعود نے ڈیوڈ وارنر کو اعزاز کے طور پر بابراعظم کی ٹیسٹ میچ کی جرسی تحفے میں دی جس میں تمام کرکٹرز نے سائن بھی کیے تھےجنوری کے اوائل میں ڈیوڈ وارنر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے اختتام کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ڈیوڈ وارنر نے 2011 کے بعد سے اب تک 112 ٹیسٹ میں 44.59 اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 8 ہزار 786 رنز بنائے ہیں اور اس دوران انہوں نے 26 سنچریاں اسکور کیں۔