• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پیپل منڈی میں آٹھ دکانیں سیل، دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا

پشااور ( لیڈی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے کارخانو اور پیپل منڈی میں آٹھ دکانوں کو سیل کر کے دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتانیہ شاہین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صباء اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اویس خان نے پیپل منڈی اور کارخانو میں دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے فائر کریکر فروخت کرنے پر 08 دکانوں کو سیل کر کے دکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ فائر کریکرز کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید